مستونگ میں پولیس کے ٹرک پر دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں شمس آباد کے قریب پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا اور اس دوران دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہدرند کے مطابق دھماکا مستونگ کےعلاقے کنڈ مسوری کے قریب ہوا ہے جہاں آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکاکیاگیا۔شاہد رند کے مطابق بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ مستونگ دھماکے کےزخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی دھماکےکی مذمت کی اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائےگی، حکومت بلوچستان شہداء کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…