Categories: اہم خبریں

مسائل توڑ پھوڑ یا سڑکوں پر نہیں بلکہ مذاکرات سے حل ہوتے ہیں ، آمدہ انتخابات میں اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گی: سردار سلیم حیدر

ٹیکسلا- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے آگے آئیں کیونکہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں پی ٹی آئی قیادت کو سیاسی مسائل کے حل کے لیے جمہوری رویہ اپنانا چاہیے کیونکہ تعطل سیاسی مسائل کو حل کرنے میں مدد نہیں دے سکتا

دنیا میں کوئی بھی لیڈر مذاکرات کی میز پر بیٹھے بغیر کبھی کامیاب نہیں ہوا۔ مسائل توڑ پھوڑ یا سڑکوں پر نہیں بلکہ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے موہڑہ چوک واہ کینٹ میں متعدد سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع اٹک کے صدر سردار اشعر حیات خان، سابق وائس پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ واہ ملک عارف، پیپلز لیبر بیورو تحصیل ٹیکسلا کے صدر منصور عباسی اور جاوید کریم قریشی سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی

اس موقع پر یونین کونسل لب ٹھٹو کی سرکردہ سیاسی شخصیات ملک زبیر، احمد خان تنولی اور ملک سلطان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا گورنر پنجاب نے انہیں ویلکم کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

تقریب کی میزبانی ملک زبیر، جاوید کریم قریشی نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پیپلز لیبر بیورو تحصیل ٹیکسلا کے صدر منصور عباسی نے انجام دیے گورنر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والی کئی اہم شخصیات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہوں گی۔ اٹک میں ایک نئی سیاسی کھیپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم نو مکمل کر لی گئی ہے اور اس کی سفارشات چیئرمین بلاول بھٹو کو بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایک دن کے نوٹس پر 15,000 سے 20,000 لوگوں کو گورنر ہاؤس میں جمع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ سات سے آٹھ اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) کی بھی جلد پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے،

اور سیاسی مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی شدید بارشوں کی وجہ سے حالیہ سیلاب آیا آفات سے نمٹنے اور تیاری کے سلسلے میں ابھی بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسی آفات سے نمٹنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔ متاثرہ کمیونٹیز کو خاطر خواہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

1 hour ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

2 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago