Categories: کالم

مزدور معاشرے کا سب سے پسماندہ طبقہ

مزدور معاشرے کا سب سے پسماندہ طبقہ ہے۔ مسائل سے بھرپور اور وسائل سے بے خبر یہ طبقہ خون پسینہ ایک کرکے بھی دو وقت کی روٹی بمشکل پورا کرتے ہیں۔

اگر غور سے دیکھا جائے تو مزدور خوشی کے موقع پر زیادہ پریشان رہتے ہیں کیونکہ اپنے لیے اور اپنی اولاد کے لیے خوشی کا سامان مہیا نہیں کرسکتے۔

ہر سال یکم مئی کو یوم مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن بدقسمتی اس دن صرف مزدور کام میں مصروف رہتے ہیں جبکہ افسر طبقہ چھٹی مناتا ہے۔
ہر سال بجٹ میں مزدوروں کے لیے کم سے کم اجرت خکومتی سطح پر مقرر کی جاتی ہے لیکن مجال ہے کہ کبھی عملدرآمد ممکن ہو۔
مزدور مختلف قسم کے معاشی اور معاشرتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ معقول کپڑے اور جوتے نہ ہونے کی وجہ سے اکثر تقریبات میں نہ تو مدعو کیے جاتے ہیں اور نہ ہی شامل کیے جاتے ہیں۔ معاشی کمزوری کی وجہ سے رشتے بھی صحیح طور پر نہیں نبھائے جاتے۔
صحت کے مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے امراض جان لیوا ثابت ہوتے ہیں کیونکہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بروقت علاج نہیں کر سکتے۔
اگر ہم اسلام کی بات کریں تو صاف پتہ چلتا ہے کہ
اسلام میں ، مزدور کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور مزدوری کو ایک نیک عمل سمجھا جاتا ہے ، یہاں تک کہ مزدوری یا حلال رزق کوعبادت کی ایک شکل کہا گیا ہے۔ مزدور افراد کو اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے اور حلال ذرائع سے رزق اپنے اور اپنے اہل خانہ کو مہیا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اسلام مزدور کے وقار پر زور دیتا ہے ، محنت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ، مہارت کی ترقی ، اور مزدوروں لئے منصفانہ معاوضے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ اسلام مزدوروں کے حقوق کی وکالت کرکے اور استحصال پر پابندی لگا کر معاشرتی انصاف کو بھی فروغ دیتا ہے۔

admin

Recent Posts

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

1 hour ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

2 hours ago

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

9 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

9 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

9 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

9 hours ago