205

مزارات کے باہر ویکسینیشن مراکز قائم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)حکومت پنجاب نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اہم مزارات کے باہر بھی ویکیسنشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔یہ بات محکمہ صحت راولپنڈی کے ترجمان نے کہی۔ ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی کی سیاسی قائدین اور انتظامی افسران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ہر صورت لگوائیں کیونکہ حکومت پنجاب کے فیصلہ کے مطابق ایسے اضلاع جسکی 20فیصد آبادی نے کورونا ویکسینیشن کرائی ہے ان اضلاع میں مکمل کاروبار کھول دیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ اب ویکیسنشن کے لئے پن کوڈ کی ضرورت نہیں ہے صرف اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں اور ویکیسنشن کروا لیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں