مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ملکہ کوہسار مری جووطن عزیز کااہم ترین سیاحتی ہل سٹیشن ہے جومحکموں کی غفلت اور ملی بھگت سے تباہ ہورہا ہے میونسپل کارپوریشن مری،محکمہ جنگلات سمیت دیگر اداروں نے اس دلفریب وادی کے حسن کو تاتارکرکے رکھ دیا ہے بڑے پیمانے پر پہاڑوں کی کھدائی اور یہاں سے نکلائی گئی ٹنوں کے حساب مٹی کو جنگلات میں پھینکے جانے سے جہاں ننھے خودرو پودے مکمل تباہ ہوگئے ہیں وہاں مٹی ڈالے جانے سے خطرناک لیڈسلائیڈنگ بھی ہورہی ہے جبکہ محکمہ جنگلات سمیت تمام محکمے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں یا جیبیں گرم کرکے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مری میں لاقانونیت کی انتہا کو پہنچ چکی ہے ایسامحسوس ہوتا ہے کہ یہاں کوئی قانون ہی نہیں،وزیراعظم کے کلین اینڈگرین ویثرن کی کسطرح دھجیاں بکھیری جارہی ہیں حکومت پنجاب اوراعلیٰ حکام اس طرف بھی نظر ڈالیں۔
296