مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس چوکی تریٹ مری کی حدود میں 22 میل کے مقام پر ایک پاگل شخص نے نوجوان موٹرسائیکل سوار جاسم اخلاق عباسی کے سرپربھاری پتھرمار کرشدید زخمی کردیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کوفوری طور پر پمزہسپتال اسلام آباد میں منتقل کردیا گیا جہاں شدید زخمی نوجوان24 گھنٹے گزرنے کے باوجودتاحال ہوش میں نہ آسکا ہے اورموت اورزندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے زخمی کے لواحقین اور عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مری پولیس اورپڑولیم پولیس ایک ایسے پاگل شخص کوفوری گرفتارکرکے پاگل خانے پہنچائے اوردیگر ایسے کئی دیگر پاگل لوگ جو جی ٹی روڈ اورایکسپریس وے پرسیاحوں او رعوام کی زندگیوں کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے انکو گرفتارکرکے عوام کو تحفظ فراہم کیاجائے ان کاکہناہے کہ جس نے ایک نوجوان کی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی اورپتھرمار کر غائب ہوگیا جبکہ اس سے قبل بھی وہ کئی لوگوں پر پتھروں کے حملے کرچکا ہے اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑتا رہا ہے اور گذشتہ سال اسی پاگل نے پتھرمارکرایک اسد جعفرنامی کی آنکھ بھی ضائع کردی تھی ذرائع کے مطابق عرصہ سے یہ پاگل شخص 22 میل،بہارہ کہو اور دیگر مقامات پر جو بھی موٹرسائیکلیں،گاڑیاں،ٹرک یاکوئی بھی ویکل گزرتی ہے اس پر پتھروں کے ساتھ حملہ کرتا ہے گاڑی کونقصان پہنچارہا ہے عوامی اورسیاحتی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورسخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
249