234

مری ‘ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار


مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری پولیس کی کاروائی، ٹریفک وارڈن کو دوران ڈیوٹی سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرکے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا گیاملزم نے اپنی گاڑی کی فرنٹ سائیڈ پر پولیس لائٹ اور کالے شیشے لگائے ہوئے تھے، جس پر ٹریفک وارڈن نے چالان کیلئے گاڑی کے مالک سے کاغذات طلب کئے جس پر گاڑی میں سوار ملزم ماجد خان نے ٹریفک وارڈن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور موقع سے فرار ہو گیاپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم ماجد محمود کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیاملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او مری انسپکٹر راجہ رشید احمد کی سربراہی میں خلیل الرحمن ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی،اے ایس پی مری سرکل کی طرف سے ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اورکہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں،ایس ایچ اومری نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی اور قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں