276

مری ‘نندکوٹ کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں


مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کے نواحی علاقہ نندکوٹ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122مری کی امدادی ٹیم فائرٹینڈرز لیکر موقع پر پہنچ گئی راستہ نہ ہونے کے باعث فائرٹینڈرز جنگل میں نہیں پہنچ سکتے جس کے باعث ریسکیو 1122 مری کی ٹیم کوآگ پرقابوپانے میں مشکلات کاسامنا ریسکیو1122 مری کی ٹیم آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ وسیع جنگلات اس آگ کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کے ریسکیو 1122 کے نندکوٹ آفس کے باکل عقب کے جنگلات میں یہ آگ لگی ہوئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں