Categories: اہم خبریں

مری میں متاثرین لینڈ سلائیڈنگ کھلے آسمان تلہ زندگی بسر کرنے پر مجبور جبکہ ڈینگی جیسی موذی وبا سنگین صورتحال اختیار کر گئی۔

راولپنڈی(اویس الحق)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے ایک گھنٹے جبکہ راولپنڈی سے سوا ایک گھنٹے کی مسافت پر ملک کا انتہائی اہم ہل اسٹیشن ملکہ کوہسار مری واقع ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں جبکہ سالانہ لاکھوں سیاح اس جنت نظیر وادی کا رخ کرتے ہیں۔اس کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سابقہ دور حکومت میں اس کو ضلع کا درجہ دیا گیا تھا جس کے بعد یہاں ایک ڈی،سی سمیت مختلف محکموں کے ہیڈ تعینات کئے گئے تھے تاکہ عوام کو درپیش مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہو سکیں لیکن بعض نامعلوم وجوہات کی بناء پر یہاں عوام کو درپیش مسائل حل نہیں ہو رہے۔

مری میں جہاں حالیہ تیز بارشوں کے نتیجہ میں مختلف مقامات پر شدید لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے وہاں ابتک بھی عوام کی بڑی تعداد بے یار و مددگار دوسروں کے رحم و کرم اور کھلےآسمان تلے دربدر کی ٹھوکریں گھانے پر مجبور ہیں جو آج بھی وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی،سی،مری کی راہ تکتے رہ گئے ہیں۔

ایسے میں حالیہ بارشوں کے نتیجہ میں عوام کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔بذریعہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا و سوشل میڈیا سے متعدد بار ڈی،سی مری کو آگاہ کیا گیا کہ کن کن مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کے واقعات رونماء ہوئے ہیں جس کے بعد لوگوں کے مکانات سلائیڈنگ کی نظر ہو گئے ہیں لیکن ڈی،سی،مری کی جانب سے کسی بھی متاثرہ خاندان سے رابطہ نہیں کیا گیا جس سے متاثرین انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں۔

یہاں اگر بات ڈینگی کی وبا کی کی جائے تو مری میں دور دور تک ڈینگی مچھر نہیں تھا لیکن رواں سال گرمائی سیزن کے آغاز سے ڈینگی مچھروں نے پے در پے وار سے وطن عزیز کے اس سیاحتی مقام کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔یہاں بھی موجودہ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی بناء پر بہت بڑی تعداد میں عوام کا اس موذی مرض میں مبتلا ہونے کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جن میں سب سے بڑی تعداد لوئر بیلٹ کی بتائی جا رہی ہے۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بعض نشینی علاقوں میں ڈینگی کے وار سے اموات بھی رونماء ہوئی ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ لینڈسلائیڈنگ کے بعد ڈینگی جیسی سنگین نوعیت کی وبا کے وار کے بعد بھی مکمل خاموش دیکھائی دے رہی ہیں ایسے میں میٹنگز تو کی جا رہی ہیں لیکن نتیجہ صفر ثابت ہو رہا ہے،جو عقل سمجھ سے بالاتر ہے۔

ایسے میں ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی بناء پر ہزاروں قیمتی زندگیاں چاہیے وہ لینڈ سلائیڈنگ ہو یا ڈینگی کا وار خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

مری میں ڈینگی کی موجودگی،اس سے اموات کے حوالے سے موجودہ خراب صورتحال کے پیش نظر کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر محکموں کے افسران و زمہ داران موجود تھے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ اپنی تیاری مکمل کرلے اور تمام طرح وسائل کو بروئےکار لاتے ہوئے ڈینگی اور اس سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کےلئے عوام کو ہر طرح کا ریلیف اور آگاہی فراہم کرے۔

مری میں ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مری میں فوری طور پر 75 سے زائد اہلکار ڈینگی کنٹرول کے لیے تعینات کیے جا رہے ہیں جو ڈور ٹو ڈور جا کر صفائی، اسپرے اور احتیاطی مہم پر کام کریں گے۔ ڈاکٹر اعجاز ڈولو نے بتایا کہ راولپنڈی سے مری آتے ہوئے ایک معروف نجی ہوٹل میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور لاہور حکام کو درخواست بھجوائی ہے کہ مری میں ڈینگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ڈینگی سے نمٹنے کے لیے 250 اضافی ملازمین کی بھرتی کی اجازت دی جائے۔ڈائریکٹر ہیلتھ نے مزید کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر اسٹاف روانہ کیا جا رہا ہے اور آج صبح سے باقاعدہ ڈینگی کنٹرول مہم کا آغاز کر دیا جائے گا تاکہ جو نقصانات ڈینگی کے باعث مری میں رونماء ہو چکے ہیں اب مزید نہ ہوں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

1 hour ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

1 hour ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

1 hour ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

1 hour ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

1 hour ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

2 hours ago