مری (سید احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق 12 جنوری سے 15 جنوری کو مری میں شدید برف باری کا امکان جب کہ اس دوران سیاحوں کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کردی مری آتے وقت اپنے گرم کپڑے زیب تن کر آئیں اور اپنی گاڑیوں کو مکینیکل بلکل ٹھیک رکھے اور پرانی گاڑیوں کو ہرگز نہ لائے اپنے ساتھ چین اور پانی کو ساتھ رکھے ،گاڑی میں ہیٹر زیادہ دیر نہ لگائیں اور اگر لگانا ہے تو شیشوں کو تھوڑا نیچے کر لیں تاکہ گاڑی میں کاربن مونو آکسائیڈ نہ جمع ہو زیادہ برف کی صورت میں سلائنسر کوصاف رکھیں ،موبائل کی دو مختلف نیٹورک سم اپنے پاس رکھیں اور کسی بھی جگہ پر پھنسے کی صورت میں حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے نمبر
051-9269017
051-9269200
1129پر رابطہ کریں

آرپی اوراولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی نے ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا آغاز، سیاحوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری. کی مری ٹورازم،ضلعی و ٹریفک پولیس کو الرٹ ہوکر فرائض سرانجام دیں ،سیاحوں کو ہرممکن مدد و رہنمائی فراہم کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنایا جائے.مری کے داخلی راستوں پر تعینات فورس مکمل طور پر فٹ گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائے ڈی پی او مری فیلڈ میں رہ کر تمام انتظامات کی بذات خود نگرانی کریں.سیاح کسی بھی پریشانی کی صورت میں 24/7 مری کنٹرول روم نمبر یا 15 پر رابطہ کرکے معاونت حاصل کرسکتے ہیںسیاحوں کی مدد ومعاونت کے لیے مری پولیس 24 گھنٹے فرائض سرانجام دی رہی ہے۔