مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) یہاں پیر کے روز بارش اور طوفانی ہواوں کے نتیجے میں پھگواڑی کے قریب ایک درخت کے گرنے کے نتیجے میں بجلی کی تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچنے کے نتیجے میں مری شہر اور بعض مضافاتی علاقوں میں دوپہر دو بجے کے بعد بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کے نتیجے میں جہاں مقامی کاروباری حلقوں کو ناقابل فراموش نقصان کا سامنا کرنا پڑا وہاں مری کے مختلف ہوٹلوں میں ٹھہرے سیاح رات گئے تک بجلی کی بندش کے نتیجے میں پریشان ہو کر اپنے ہوٹلوں کو الوداع کہہ گئے اور یوں شہر خصوصا مال روڈ جیسا مصروف ترین علاقہ ”سائیں سائیں“ کرتا نظر آیا۔ ادھر متعلقہ آئیسکو کا عملہ فون بھی اٹنڈ نہیں کر رہا۔اس صورت حال میں جہاں مقامی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوے وہاں کاروباری حلقوں خصوصاً اندسٹری کو شدید دھچکا لگا۔متعلقہ کاروباری حلقوں اور سیاحوں نے معمولی بارش اور ہواوں کے نتیجے میں آئے روز اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ ملک کے اس اہم ترین سیاحتی مقام پر اگر معمولی بارش اور ہواوں سے بجلی کی بندش کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو تو سیاحت کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو مخصوص لابی کی جانب سے نقصان پہنچنے کا شدید خدشہ ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.