اہم خبریں

مری مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑی تباہی

راولپنڈی(اویس الحق سے)مری اور مضافاتی علاقوں میں پیر کے روز الصبح ہی طوفان بادوباراں کا سلسلہ شروع ہوا جو سہ پہر تک جاری رہا۔اس دوران انتہائی خوفناک موسمی حالات دیکھنے میں آئے جب شہر میں مال روڈ سمیت مضافات کے دیہات جبکہ ایکسپریس وے جیسی مصروف اور شاندار سڑک بھی ندی نالوں کا سا منظر پیش کرنے لگیں۔ایسے میں ایکسپریس وے سمیت مری کے مضافاتی علاقوں کی لاتعداد سڑکیں شدید بارش کے نتیجہ میں بری طرح متاثر ہوگئیں۔

ایک جانب مقامی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات کی پیشنگوئیوں کے نتیجے میں یہاں سیاحوں کی آمد و رفت پر پابندی کی بناء پر مری کی مصروف ترین سڑکیں ویرانیوں کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ دوسری جانب خوفناک پیش گوئیوں کے نتیجے میں یہاں آنے والے سیاح قطار در قطار مری کو الوداع کہہ گئے۔

موسمی حالات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کی جانب سے مقامی سرکاری تعلیمی اداروں کو دو روز کیلئے بند کر دیا گیا جبکہ کالجز کھلے رہے اس دوران بعض اہم مقامات پر درختوں اور چٹانوں کے گرنے کے نتیجے میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا۔

لاتعداد دیگر اطلاعت سمیت مری گورنمنٹ پرائمری سکول گوہڑہ مسیاڑی پانی سے بھر گیا، ایکسپریس وے اور لوہر ٹوپہ جھیکاگلی روڈ سمیت متعدد مقامات پر خطرناک لینڈ سلائیڈ پڑی جبکہ ایسے میں ٹریفک بھی معطل رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارش متوقع ہیں،شہر اور مضافات میں شدید موسمی حالات کے دوران اکثر واقعات سڑکوں سے ملحقہ برساتی پلیوں کی بندش کے پیش نظر دیکھنے میں آئیں جب شہر اور مضافات کے گھروں مین پانی بھر جانے سے سیلاب کی سی کیفیت دکھنے میں آئی۔

ایسے میں مری کے دل مال روڈ کے تمام نالے عرصہ سے بند تھے جبکہ ان کی بندش سے پانی لوہر بازار کے گھروں اور دوکانوں میں جاتا رہا۔

شوالہ دھوبی گھاٹ کے مقام پر معروف مذہبی شخصیت صاحبزادہ محمد خالد دو روزہ سالانہ تاجدارِ ختم نبوت ؐ کانفرنس و عرس مبارک سید رجب علی شاہ الحسنی والحسینی کی تقریبات میں مصروف تھے کہ اچانک ایک خطرناک برساتی ریلا آیا اور سب کچھ بہا کر کے گیا ایسے میں ان کی رہائش گاہ سمیت اردگرد کے مکانات خطرناک برساتی ریلے کے باعث بری طرح تباہ ہو کر رہ گئے جس سے وہاں موجود متعدد عقیدت مندوں کے موٹر سائیکل ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش ابتک جاری ہے۔

مری کے قدیمی لوہر بازار جہاں مری شہر کی ایک بہت بڑی آبادی موجود ہے وہاں پیدل چلنا بھی محال ہو کر رہ گیا اور نالیاں بلاک ہونے کے باعث لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیابعض مری کے علاقوں میں تند و تیز پانی موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان بھی برساتی نالوں میں بہہ گیا۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Share
Published by
اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

59 minutes ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

59 minutes ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

1 hour ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

1 hour ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

1 hour ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

2 hours ago