مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل مری کی 15 یونین کونسلوں کے سکولوں میں طلباء طالبات کو لے کر جانے والی سکولوں کی گاڑیاں جن کے شیشے خلاف قانون کالے ہیں ان کے خلاف عوامی حلقوں نے سخت احتجاج کرتے ہوے اعلیٰ حکام،انتظامیہ اورسٹی ٹریفک پولیس مری سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اس طرح مری کی تمام یونین کونسلوں میں خصوصاً یوسی گھوڑاگلی،یوسی نمبل،یوسی دریاگلی،یوسی دیول،پھگواڑی سمیت دیگر میں چلنے والی سکول وینوں کے اکثر ڈرائیوروں نے گاڑیوں کے شیشے کالے پیپرلگا رکھے ہیں جو خلاف قانون ہیں اہلیان علاقہ کاکہنا ہے چند ہفتے قبل ایک ایسا واقعہ بھی پیش چکا ہے اورایک درندہ صفت ڈرائیور نے 15 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی نکاح کرلیا تھا جوکہ انتہائی غلط ہے۔ اہلیان علاقہ نے منتخب نمائندوں،سی ٹی اوراولپنڈی،تحصیل انتظامیہ اور ڈی ایس پی ٹریفک مری سے اپیل کی ہے کہ ایسے واقعات کوروکنے کیلئے سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے تاکہ کوئی مزید ناخوشگوا ر واقعہ سے قبل ہی سخت عملدرآمدکو یقینی بنائیں بصورت دیگر اہلیان علاقہ احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔
205