xمری موجودہ حکومت بنتے ہی مری کے غریب اورکم آمدن افراد کو سرکاری سستے آٹے کی فراہمی بندہونے سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، بازاروں میں آٹے کے نرخوں میں بڑھتے ہوے اضافے کے باعث اب آٹا سفید پوش طبقہ کی قوت خرید سے باہر ہو گیا ہے۔ایسے میں میڈیا میں عوام کے اس اہم مسئلہ کو اجاگرکیاگیا جس پر تحصیل بھر میں سستے آٹے کی ترسیل کو عوام الناس کیلئے بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر مری وقاص صفدر سکندری نے تحصیل سینٹری انسپکٹر کرامت علی اور افضل پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جن کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ تحصیل مری کی ہر یونین کونسلوں سے دو،دکانداروں کا انتخاب کریں تا کہ مستحق افراد کو سستاآٹا کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے۔،سرکاری آٹا فراہم کرنا اور ان کا ریکارڈ چیک کرنا بھی ان کے فرائض میں شامل ہونگے۔اے سی مری نے ہدایت کی ہے پیراور آج منگل تک تمام دکاندار اپنی درخواستیں شہزاد راجپوت کے پاس سول ڈیفنس آفس یا اے سی آفس میں جمع کروا سکتے ہیں۔
92