مری: جی پی او چوک میں دو گروپوں کا تصادم، 23 افراد گرفتار

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) جی پی او چوک مری میں گزشتہ روز دو گروپوں کے درمیان شدید تصادم اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ تصادم تین گھنٹوں تک جاری رہا جس دوران دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تصادم میں ملوث دونوں گروپوں کے 23 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو آج انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا جہاں پولیس ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے تاکہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں