246

مری آنیوالے سیاحوں کیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم

مری(سید محمد احمد)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ڈی ایس پی ٹریفک مری کو سیاحوں کو بہترین ٹریفک انتظامات فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے ملک بھر سے مری آنے والے سیاحوں کو ہر ممکنہ سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے،چیف ٹریفک آفیسرضلع راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ موسم گرما کے آغاز کے پیش نظر دور دراز علاقوں سے سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں آنے والے سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقے میں ڈرائیونگ کے پیش نظر احتیاطی اقدامات اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ دوران ڈرائیونگ کسی قسم کے حادثہ سے محفوظ رہ سکیں اور روڈ یوزرز کی زندگی کو بھی محفوظ بنا سکیں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہرا قبال کا کہنا تھا کہ ویک اینڈ پر 22000ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں پارکنگ کی کمی اور روڈ پر تعمیراتی کام کے باوجود ڈی ایس پی ٹریفک مری اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت اور لگن سے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیے اور ٹریفک کی روانی کو احسن طریقے سے بر قرار رکھاانہوں نے کہاکہ مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے جہاں ملک بھر سے سیاح آتے ہیں دوران ڈرائیونگ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی لہذا ٹریفک قوانین پر عمل کریں ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن اورروڈ پر لگے ٹریفک سائن بورڈ ہمارے معاون اور مددگارہیں ان پر عمل کر کے آپ اپنے سفر کو محفوظ اور خوش گوار بنا سکتے ہیں سیاحوں کی سہولت اور کسی قسم کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 051-9269200قائم کر دی گئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں