213

مری‘گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی پانی کا بحران بڑھنے لگا

مری(سید محمد احمد‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)گرمائی سیزن کاآغاز ہوتے ہی مری شہر میں پانی کابحران پھر سراٹھانے لگے گذشتہ پانچ دنوں سے شہریوں کو پانی کی فراہمی بندہونے سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس سلسلے میں جب متعلقہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران سے رابطہ کیاگیا تو بتایا کہ محکمہ شدیدمعاشی مشکلات سے دوچار ہے فنڈز کی عدم دستیابی سے نہ تو واپڈا کے کروڑوں روپے کے بقایاجات اد اکئے عدم ادائیگی پر واپڈا نے بجلی منقطع کردیا ہے جسکی وجہ سے پانی کی سپلائی بندہوگئی ہے جبکہ چشموں سے پانی پمپ کرنے والی موٹریں خراب ہونے سے بھی پانی کی سپلائی متاثر ہورہی ہے عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد مری میں گرمائی سیزن کاآغازبھی ہوچکا ایسے میں پانی کی فراہمی نہ ہونے سے مری کی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے اور جہاں تاجروں کوکاروباری نقصان ہوگا وہاں سیاح مہمانوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑیگا انہوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،اسسٹنٹ کمشنر مری اور پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ حکام سے فوری فنڈزفراہم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں