مری(سید محمد احمد‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ)کوہسار یونیورسٹی مری کے زیر اہتمام پائیدار سیاحت اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا وائس چانسلر کوہسار یونیورسٹی مری ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے مری کی سیاحت اور اس کے فروغ اور بہتری کیلئے یونیورسٹی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں آگاہی مہم اور طلباء وطالبات کو متحرک کیا جائے گا تا کہ مری کو وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کلین اور گرین پاکستان کا خواب پورا کیا جا سکے،سیمینار سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معتبر شخصیت مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پاکستان و صدر پائیدار سیاحت اور اس کا فروغ و صدر ایڈونچر فاؤنڈیشن پاکستان و ممبر نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ آفتاب احمد رانا نے بھی خطاب کیا اور سیاحت پاکستان بالخصوص مری میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے شاندار عملی تجاویز بھی پیش کیں،ممتاز مصنف ڈاکٹر عمر مختار خان نے بھی اظہار خیال کیا اور مری کی تاریخ کے حوالے سے دلچسپ حق