مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جماعت اسلامی تحصیل مری کے زیراہتمام ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی غائبانہ نمازجنازہ جماعت اسلامی کے رہنماء و ممبرسندھ اسمبلی عبدالرشید کی امامت میں اداکی گئی، سینکڑوں افراد کی شرکت،اس موقع پرعوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سندھ اسمبلی کے ممبر عبدالرشید،جماعت اسلامی کے رہنماؤں عتیق احمدعباسی،مسعود بٹ،حافظ شکیل عباسی،شاکرعباسی اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان وطن پاک سمیت دنیابھر کے مسلمان سلام عقیدت پیش کررہے ہیں ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کیا اورڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اس کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا اور سات ایٹمی دھماکے کرکے جہاں پاکستان کی سلامتی کویقینی بنایا وہاں عالم اسلام کو بھی پہلی ایٹمی طاقت بنادیا یہ انکے اس کارنامے سے ہرمسلمان کے دل میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان زندہ ہے ہمارے حکمرانوں نے ان کو طویل عرصہ تک نظر بندکئے رکھا انکی بیٹیوں اور بہن بھائیوں کو بھی ان سے ملاقات کرنے کی اجاز ت نہیں تھی محسن پاکستان دنیاسے رخصت ہوکر اللہ پاک کے پاس چلے گئے ہیں اورایک دن ان حکمرانوں نے بھی جانا ہے یہ خالق کائنات کو اس ظلم کا کیاجواب دینگے،انہوں نے پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کو ضروری قرار دیا۔
117