مری‘چوری کی وارداتوں میں اضافہ عوام علاقہ میں شدید تشویش

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) محلہ شوالہ مری شہر اور دیگر علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ اہلیان علاقہ میں شدید تشویش پولیس کی ناقص کارکردگی اورپولیس گشت نہ ہونے کے باعث چوروں اورجرائم پیشہ افراد کوکھلی چھٹی، گذشتہ رات محلہ شوالہ میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ٖصفائی کی گاڑی کا بڑا ٹائر چوری کرلیاگیا،ایک دوکان سے ایک لوہے کابورڈ، کاؤنٹراورسیڑھی چوری کرلی گئی اورشوالہ میں ناصر الیکٹریشن کی دوکان سے 20 ہزار کاسامان چوری کرلیاگیا جس سے اہلیان علاقہ شدید عدم تحفظ کاشکارہورہے ہیں اہلیان علاقہ اورمتاثرہ افرادکاکہنا ہے کہ نہ پولیس گشت ہوتی ہے اورنہ ہی کوئی پولیس اہلکاراس علاقے کارخ کرنے کی زحمت گوارہ کرتا ہے مکینوں اورتاجروں نے چوری کی بڑھتی ہوئی واردتوں پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کوشدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے آر پی او،سی پی او راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقوں میں پولیس گشت کو یقینی بنانے اور مری پولیس کے ذمہ داران کی چوری کی وارداتوں کوروکنے میں عدم دلچسپی پر ان کیخلاف سخت کاروئی کرنے کامطالبہ کیا ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں