اہم خبریں

مریم نواز کا ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یکم مئی کو پنجاب میں راشن کارڈ کا اجرا کرنے جا رہے ہیں، ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ سے کچن کے اخراجات کا کچھ مداوا ہو سکے گا، خصوصی افراد سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے پورٹل میں خود کو ضرور رجسٹر کروائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میں خصوصی افراد کے اہل خانہ کا دکھ جانتی ہوں، ریاست ضرورت مندوں کا خیال کرتی اور کمزور افراد کی آواز سنتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور ان کے سیکریٹری کو شاباش دیتی ہوں، ان کی ٹیم نے میرا خواب پورا کر دکھایا۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت 2 ہزار بچیوں کی شادیاں انجام پائیں، ریاست خصوصی افراد کا ہاتھ تھام لے تو ان کی مشکل آسان ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ اب اقتدار کا رخ بدلا ہے، اب حکومت خود چل کر عوام کے دروازے تک پہنچ جاتی ہے، وزیراعلیٰ کا کام آفس میں بیٹھنا نہیں، عوام میں رہ کر ان کی خدمت کرنا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ عوام کے دکھ درد میں شریک نہیں ہو گی تو کوئی دوسرا کیسے جائے گا، 30 لاکھ افراد کو دروازہ کھٹکھٹا کر ان کا حق پہنچایا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کے پاس پلاٹ نہیں، انہیں 3 مرلہ کا پلاٹ بالکل مفت دیا جائے گا، اپنا گھر اسکیم کے تحت 30 ہزار سے زائد گھر تعمیر کروائے جا چکے۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

6 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

6 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

8 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

17 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

20 hours ago