اہم خبریں

مریم نواز شریف کا رنگ روڈ کا دورہ ،تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا

مریم نواز شریف کا رنگ روڈ کا دورہ ،تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا
راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ راولپنڈی مختلف پراجیکٹس کے دورے کئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 31مئی تک رنگ روڈ پراجیکٹ کی متوقع تکمیل پر اظہار مسرت۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جی پی او انڈر پاس اور محمد نوازشریف فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پراجیکٹ کے تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا اورجاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا
وزیراعلی نے ہاتھ ہلا کر پراجیکٹ پر کام کرنے والے مزدوروں کی گرم جوشی کا جواب دیا، انھوں نے پراجیکٹ میں تعمیراتی معیار کو بہتر بنانے اور روڈز کے اطراف میں دورویہ درخت لگانے کا حکم دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ راولپنڈی کے مال روڈ کو سگنل فری بنانے کے لئے مزید دو انڈر پاسز بنائے جائیں گے،انڈر پاس سے روزانہ دو لاکھ گاڑیاں با آسانی گزرسکیں گی،

انڈر پاس بننے سے اے ایف آئی سی اور ایم ایچ کے مریضوں کو سڑک عبور کرنے میں آسانی

ہوگی،مجموعی طور پر مال روڈ کو26کلو میٹر تک سگنل فری بنایا جائے گا،محمد نوازشریف فلائی اوور 2.3ارب اور انڈر پاس پراجیکٹ 4.38ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا فلائی اوور کی تعمیر کا کام 85 فیصد اور انڈر پاس کی تعمیر 60فیصد تک مکمل ہوچکی ہے

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے زیر تکمیل پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔محمد نوازشریف فلائی اوور کے اووہیڈ برج کی پائلز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ۔فلائی اوور کے56 گر ڈرز تیار،32گرڈرز فلائی اوور پرنصب کر دیئے گئے
محمد نوازشریف فلائی اوور کے7 ڈرین کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ باؤنڈری وال بھی مکمل کر لی گئی،
وزیر اعلیٰ نے مال روڈ جی پی او چوک پر انڈرپاس کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا

سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کے مطابق انڈر پاس کے 2093 پائل اور گرڈررکی تعمیر مکمل کر لی گئی ،پیدل گزرنے والے شہریوں کے لئے خصوصی راستہ بھی پراجیکٹ میں شامل ہے راولپنڈی ڈویژن میں 56 ترقیاتی منصوبوں پر کی تعمیر پر کام جاری ہے نوازشریف فلائی اوور کی تکمیل سے شہریوں کو موٹروے اور راولپنڈی رنگ روڈ تک براہ راست رسائی ممکن ہوگی،محمد نوازشریف فلائی اوور کی تکمیل سے79ہزار گاڑیاں مستفید ہونگی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی محترمہ طاہرہ اوورنگ زیب ، سینئر منسٹر مریم اوور نگ زیب , چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

admin

Recent Posts

ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کی فہرستیں طلب

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص…

38 minutes ago

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

39 minutes ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

1 hour ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

2 hours ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

3 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago