Categories: علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ کا اعلان — اکابرین تبلیغی جماعت کا مریم نواز کی عوامی خدمت کو خراجِ تحسین

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ حذیفہ اشرف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی ملاقات ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں ہوئی۔ ملاقات میں ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد شریک تھے۔وزیراعلیٰ نے رائے ونڈ اجتماع کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کی ہدایت دی۔ انہوں نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او لاہور کو خود رائے ونڈ جا کر انتظامات کی نگرانی کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف نے اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ سے رائے ونڈ تک الیکٹرو بس سروس چلانے کا اعلان کیا، جو اجتماع کے اختتام تک جاری رہے گی۔۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے رائے ونڈ کی تین سڑکوں کی فوری تعمیر و مرمت، پیچ ورک اور خصوصی صفائی مہم کا حکم دیا، جبکہ عرقِ گلاب کے چھڑکاؤ سے ماحول کو خوشگوار بنانے کی بھی ہدایت کی۔تبلیغی جماعت کے اکابرین نے الیکٹرو بس پراجیکٹ، صفائی مہم اور عوامی فلاحی منصوبوں پر مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “پہلے بیرونِ ملک جاتے تھے تو کوئی بات نہیں سنتا تھا، اب عزت و احترام ملتا ہے — یہ مثبت تبدیلی ہے۔”وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ “مخلوقِ خدا کی خدمت کو خالقِ کائنات کی عبادت سمجھ کر انجام دے رہی ہیں۔” انہوں نے کہا کہ “خدمت کا جذبہ خالص نیت سے ہے، اللہ تعالیٰ خود وسائل مہیا کرے گا۔”آخر میں وزیراعلیٰ نے مرکزِ رائے ونڈ کی دینی خدمات کو سراہا اور وفد سے ملک و قوم کی سلامتی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی

Home » وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت
حذیفہ اشرف

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

1 hour ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

2 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

6 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

7 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

10 hours ago