مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ایکسپریس وے پر کھجٹ مری کے مقام پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کوہیلمٹ نہ پہننے پرتشدد کانشانہ بنائے جانے پر لوگوں نے احتجاجاً اسلام آباد مری ایکسپریس وے کو بلاک کردیااس دوران دونوں اطراف گاڑیوں کی کئی کلومویٹرطویل قطاریں لگی رہیں اس دوران تشددکانشانہ بننے والے ایک زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس طرح ہیلمٹ نہ پہننے پرموٹر سائیکل سوار نوجوان ایکسپریس وے پولیس کے روکنے پر جب نہ رکا تو موٹر وے پولیس اہلکاروں نے اس نوجوان پر شدید تشدد کیا جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو کر بے ہوش ہو گیا ایکسپریس وے پر لوگوں نے اس صورت حال کے پیش نظر سڑک کو بند کر کے شدید احتجاج کیا ہیلمنٹ نہ پہننے پرشدید تشددکا کا نشانہ بننے والے نوجوان کو بعد ازاں موٹر وے ولیس کی گاڑی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔