مری‘صفائی کے ناقص انتظام پر چیف آفیسر بلدیہ معطل

مری(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشید نے مری کا دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور میونسپل کمیٹی مری کی طرف سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر لوکل گورنمنٹ نیمری میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری کو معطل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ میاں محمود الرشید کی ہدایت پرمحکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نیچیف آفیسر میونسپل کمیٹی مری غلام قمر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں