مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحریک انصاف کی تبدیلی سرکار کے دور میں آٹے کے حصول کیلئے بزرگوں،بچوں اورمردوخواتین کو موجودہ ڈیجیٹل دنیا میں 100 سال پہلے کی طرح آٹے کو ترستی نگاہوں سے دیکھ کر اس تک رسائی کیلئے گھنٹوں طویل لائن میں لگنے کی اذیت سے گزرتے ہیں جبکہ کئی لائن میں لگے بدقسمت افراد دیکھتے ہی دیکھتے ان کا وہاں پہنچنے تک ٹرک سے آٹا ختم ہوجاتا ہے توپھروہ آنکھوں میں مایوسی اور آنسولیے مایوس اپنے گھروں کو وپاس لوٹ جاتے ہیں کیا اس تبدیلی کاوعدہ پاکستان تحریک انصاف نے کیاتھا، وزیراعظم اور عمران خان اورانکے وزراء روزانہ یہ راگ الاپتے نظر آتے ہیں کہ اعشارئیے مثبت سمت جارہے ہیں اورمعیشت بہت بہتر ہورہی ہے کیااسی طرح بدلے گا پاکستان؟