179

مری‘سیاحوں کی سہولیات سے متعلق خصوصی اجلاس

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)دنیا بھر میں لاتعداد سیاحتی مقامات ہیں مگرجنت نظیرملکہ کوہسار مری کو پرکیف فضاؤں اوردلکشی کی وجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے یہاں بیرون ممالک اور ملک بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح یہاں کے دلفریب نظاروں اورخوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے آتے ہیں مری کے عوام یہاں کے سٹیک ہولڈر ہیں انہیں بھی اس کی خوبصورتی،تعمیروترقی اورسیاح مہمانوں کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈالیں انہوں نے ٹریفک کی روانی،سٹریٹ لائٹس کی مکمل بحالی،چھتوں پر خوبصورتی کے پینٹ کرواکر سیاحوں کومائل کرنا،جنگلات کی افزائش،شجرکاری اورآگ سے بچانامال روڈ سمیت تمام سیاحتی مراکز پر صفائی کے بہترین انتظامات اورکرکٹ دان لگانا،سیوریج سسٹم کو بہتربنانا،برساتی نالوں کی تعمیر ومرمت کرنا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کاا ظہار جی اوسی مری میجرجنرل واجد عزیز نے مری کے مسائل،سیاحوں کو سہولیات فراہمی اوریہاں کی خوبصورتی اورقدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے رویوں میں بھی تبدیلی لانا پڑیگی،اس سال 14 اگست کو جشن آذادی انتہائی عقیدت واحترم اوردھوم دھام سے منایاجائیگا، میجرجنرل مری واجد عزیز نے بڑی کمپنیوں کو بھی آفر کی کہ وہ مری کی خوبصورتی اور سیاحت کے فروغ کیلئے مری آئیں انہیں تمام سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ تین سال کیلئے سپانسر کیا جائے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم سول انتظامیہ سے بھرپورتعاون کرینگے اجلاس میں اسٹیشن کمانڈرمری برگیڈئیر محمدکلیم،اے کیو کرنل اقبال تاج،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،ایگزیکٹوآفیسر کینٹ بورڈ مری زبیرعارفین،ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے رہنماؤں حاجی خلیل احمدخان،راجہ یاسر ریاست عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق،ہوٹل ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدرراجہ شہزاد رشید،سٹیزن فورم مری کے صدر ندیم اخلاص عباسی،راجہ مسعود آصف عباسی،راجہ ارسلان حنیف،ڈی ایف اومری عامرسہیل ملک،ایس ڈی اوہائی وے مرز اطارق،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری محسن عباسی رضوی،جی ایم پی سی بھوربن ذوالفقار ملک،پی سی کے پروٹوکول آفیسرمیاں خالدجلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ،عمیرجاوید عباسی ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں