اہم خبریں

مری‘سیاحوں کی سہولت کیلئے2 کنٹرول روم قائم


مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری گرمائی سیزن کے دوران سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے سرکل مری ٹریفک وارڈنز افسران کے ذریعے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ گرمائی سیزن میں مری میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے مری آتے ہیں گذشتہ ویک اینڈ پر 30ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئی مری میں پارکنگ نہ ہونے کے برابر ہے پھر بھی سٹی ٹریفک پولیس مری نے ٹریفک کو بہترین طریقے سے رواں دواں رکھا اس پر اہلیان مری، سماجی و سیاسی شخصیات نہ ٹریفک پولیس مری کو بہترین ڈیوٹی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے کہا کہ مری میں پارکنگ کا سب سے بڑا مسلہ ہے۔ دوسری جانب مری کی روڈز دو طرفہ ٹریفک چلتی ہے جس کی وجہ سے رش کافی بڑ ھ جاتا ہے اس لئے مری آنے والے سیاح کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں اور دوران ڈائیونگ تیز رفتاری اور جلد بازی سے اجتناب کریں سڑک پر چلنے والے دوسرے لوگوں کا احساس کریں۔ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکی سہولت کے لئے ہیں نو پارکنگ ایریاء میں کسی بھی صورت گاڑی کھڑی نہ کریں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اپکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔ ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے دو کنٹرول روم قائم کیے ہیں تا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر051-9269200,ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے یہ بھی کہا سیاحوں اور عوام الناس سے گزارش ہے پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ اپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

6 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

6 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

8 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

11 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

17 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

20 hours ago