مری سرینگر روڈلوئر ٹوپہ رومال موڑ پر کوسٹراورشہزور میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتی ہی پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122مری کی امدادی ٹیم 2 ایمر جنسی ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری منتقل کردیاگیا۔زخمیوں میں دو خواتین سمیت تمام افراد کا تعلق نمب رومال سے ہےزخمیوں کو ابتدائی طور پر پھگواڑی ہسپتال میں طبی امدادکے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا ہے گاڑی نمب رمال سے پھگواڑی کی جانب جا رہی تھی۔