اہم خبریں

مری‘با اثرمافیا سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے میں مصروف

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایکسپریس وے مری موضع مانگا میں ڈیم ویلی سوسائٹی کی طرف سے سپریم کورٹ کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے شہر اقتدار کے باسیوں کے لیئے خطرہ بن گئی ایک ڈاکٹر کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کے لیے جنگلات کی گزارہ کی شاملاتی زمین پر مشینیں دن دیہاڑے پہاڑ کاٹنے میں مصروف ہیں جسکے باعث مٹی نالہ کورنگ سے ہوتی ہوئی راول ڈیم میں جارہی ہے، جس سے آنے والے وقت میں اسلام آباد کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔محکمہ جنگلات،ماحولیات اور مری انتظامیہ خصوصاً اے سی مری سپریم کورٹ کے احکامات کو روندنے والے مذکورہ ڈاکٹر کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا کام روکنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ نیشنل پارک ڈکلیئرہونے والی جگہ سے دھڑلے سے ہیوی مشینری سے پہاڑ ختم کئے جارہے ہیں اوربارشوں سے ٹنوں کے حساب سے مٹی نالہ کورنگ کے راستہ راول ڈیم میں جانے سے آبی حیات کی زندگیاں بھی خطرہ میں ہے۔ماضی میں متعدد بار مری انتظامیہ کے سربراہوں اور مختلف اسسٹنٹ کمشنر وں نے ڈریم ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی کے کام روکاجبکہ ایک مرتبہ استغاثہ بھی دینے کے احکامات بھی جاری کئے گئے مگرمذکورہ ڈاکٹر کے اثرورسوخ اوردولت نے اس کیلئے آسانیاں پیداکردی ہیں۔

admin

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

3 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

5 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

5 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

6 hours ago