مری،گرمی کی شدت زیادہ ہوتے ہی سیاحوں کی آمد میں اضافہ

مری(سید محمد احمد)مری گرمائی سیزن کے دوران سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے سرکل مری ٹریفک وارڈنز افسران کے ذریعے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں گرمائی سیزن میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں سیاح موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے مری آتے ہیں گذشتہ ویک اینڈ پر42ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل ہوئیں مری میں پارکنگ نہ ہونے کے برابر ہے پھر بھی سٹی ٹریفک پولیس مری نے ٹریفک کو بہترین طریقے سے رواں دواں رکھا اور نو پارکنگ ایریا سے 6سو سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو لفٹر کے ذریعے کلیئر کرتے ہوئے چالان کیے گئے اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی، اہلیان مری، سماجی و سیاسی شخصیات نے ٹریفک پولیس مری کو بہترین ڈیوٹی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، ڈی ایس پی ٹریفک مری ظفر عالم نے کہا کہ مری میں پارکنگ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ مری کی روڈز دپرو طرفہ ٹریفک چلتی ہے جس کی وجہ سے رش کافی بڑ ھ جاتا ہے اسلئے مری آنے والے سیاح کسی بھی صورت ڈبل لائن نہ بنائیں اور دوران ڈائیونگ تیز رفتاری اور جلد بازی سے اجتناب کریں سڑک پر چلنے والے دوسرے لوگوں کا احساس کریں،ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ آپکی سہولت کے لئے ہیں نو پارکنگ ایریاء میں کسی بھی صورت گاڑی کھڑی نہ کریں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اپکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لئے سنی بنک کے مقام پر سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی نے دو کنٹرول روم قائم کیے ہیں تا کہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں کنٹرول روم رابطہ نمبر051-9269200,ہے, ڈی ایس پی ٹریفک مری نے سیاحوں اور عوام الناس سے گزارش ہے پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر اور روڈ پر لگے سائن بورڈ اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں یہ آپکے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں