201

مری،چھ روزہ طویل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

مری(سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایم سی ایل سیزن 2 چمین لیگ چٹہ موڑ کر کٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا،تحصیل مری کی بہترین 16 ٹیموں نے شرکت کی،ہر میچ 4 آ ورں پر مشتمل تھا6 روزانہ کرکٹ ٹورنامنٹ 5 دن تک جاری 4 اورز کا ٹورنامنٹ آ خر کار گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگیا ٹورنامنٹ کافائنل میچ گھوڑا گلی شاہین اور گہیل الیون کے درمیان دلچسپ اورسنسنی خیزمقابلہ دیکھنے کوملا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گھوڑا گلی شاہین نے مقرر آور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 90رنزبنائے جبکہ گہل الیون نے بیٹنگ کاآغاز کیا تو اوپنگ بیٹسمین تیمور مرزا جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 45 سکور پر آ وٹ ہوگئے اسکے بعد گہل الیون کے کھلاڑی مقرر آور زمیں سکور پورا نہ کرسکے اورگھوڑا گلی شاہین 11 نے ٹورنامنٹ کافائنل میچ اپنے نام کرلیا فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے،اور رنز آپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دئیے گئے،بہترین باؤلرز اور بیسٹ مین کو موٹر سائیکل بھی انعام میں دیے گئے،تحصیل مری میں منعقدہونے والے اس بڑے ٹورنامنٹ کودیکھنے کیلئے دوردراز کے عوام خصوصاً نوجوانوں نے شاندارالفاظ میں سراہا،ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم نے خوب جشن بنایابعد ازاں چمپئن ٹیم گھوڑا گلی شاہین کو ایمبییڈر ہوٹل کے مالک عمیر جاوید اخترعباسی ایڈووکیٹ نے اپنے ہوٹل میں عشائیہ دیااس موقع پر انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کوکہا کہ وہ کھیل میں سپورٹس مین سپرٹ کامظاہرہ کریں عمیر جاوید اختر ایڈووکیٹ نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آ رگنائزر سمیر عباسی، اسامہ عباسی،عمیر الحیری اوردیگر منتظمین کو بہترین ٹورنامنٹ منعقد کرنے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاکیونکہ پہاڑی علاقے میں اتنا بڑا ٹورنامنٹ کر نا مشکل ہوتا ہے انہوں نے بتایاکہ ہم نے گھوڑا گلی ویلفیئر ٹرسٹ بنائی ہے اس پلیٹ فارم سے بہت جلد تحصیل مری میں نوجوانوں کیلئے ایک بڑا کرکٹ سٹیڈیم بنایاجایاگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں