293

مری،موسم ٹھنڈا ہونے پر شہریوں کا طوفان اُمڈ آیا

               مری(سید محمد احمد)ہفتہ وار تعطیلات اور میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث ملکہ کوہسارمری،گلیات اور گردونواح کے سیاحتی مقا مات پر سیاحوں کاطوفان امڈ آیا ان سیاحوں کو شہر میں ہرطرف اندھیرے نظر آرہے ہیں واپڈا کی طرف سے باربار بجلی کی بندش سے سیاحتی مقام کی رونقیں ماند پڑرہی ہیں معمولی بارش کے ساتھ ہی کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہوجاتی ہے جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے اس شہر کے کاروبار تباہ کرکے رکھ دیا ہے حکومت ایک طرف سیاحتی مقامات کی بہتری اورٹوازم کے فروغ کیلئے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے جبکہ دوسری طرف بین الاقوامی سیاحتی ہل سٹیشن کو تباہ کیاجارہا ہے لیکن انتظامیہ اورحکومت مکمل خاموش ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں