مردان کی تحصیل رستم پلوڈھیری کی پہاڑی علاقے میں مائننگ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
مردان کی تحصیل رستم کے پلوڈھیری پہاڑی علاقے میں مائننگ کے دوران دھماکے کے باعث پہاڑی تودہ گر گیا جس سے سلائیڈنگ کےدوران متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو کی ایمبولینسز اور بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وقوعہ کے دوران 10 سے 12 افراد موجود تھے مزید 2 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.