جاتلی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے زیر تعلیم 3 بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں نامزد مدرسے کے معلم کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 42 سال قید بامشقت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے ایک متاثرہ بچے کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ جاتلی پولیس نے 26 نومبر 2023 کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377-B کے تحت مقدمہ درج کیا تھا
جس جھنگی سیداں کے رہائشی قاری محمد یوسف پر الزام تھا کہ اس نے چکری روڈ پر واقع مدرسے میں زیر تعلیم مدعی کے 14 سالہ بھائی کے ساتھ 9 اور 12 سال کے دیگر 2 بچوں کو بھی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو ہر بچے کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 3 مرتبہ 14/14 سال قید سخت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو 6/6 ماہ قید بھگتنا ہو گی۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…