ایبٹ آباد (حسین معاویہ) مدرسہ عثمان بن عفان نڑیاں ایبٹ آباد میں طلباء کے درمیان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے تقریری مقابلہ اور تلاوت کلام پاک کا مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلے میں مدرسہ کے حفظ و ناظرہ کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مدیر مدرسہ مولانا فیضان خان جدون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و صورت کو اپنانا ہماری زندگیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آج کے دور میں نوجوانوں کے کردار و اخلاق کو سنوارنے کا سب سے بہترین ذریعہ یہی ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں داخل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس نہ صرف قرآن و سنت کی تعلیم کا مرکز ہیں بلکہ یہ اخلاقی اور عملی تربیت کے قلعے بھی ہیں، جہاں سے نوجوان نسل کو دین کی روشنی ملتی ہے۔
مقابلے کے اختتام پر اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ کرام، والدین اور مقامی معززین کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…