مخالفین کو ساتھ لیکر چلنے کا خواہشمند ہوں‘ ملک نور احمد

شہزاد رضا‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ

چیئرمین یونین کونسل مغل ملک نور احمد ایک دیرینہ سیاسی ورکر ہیں ایک مڈل کلاس طبقہ سے تعلق ہونے کے باوجود مسلسل محنت اور جد وجہد سے علاقہ میں ایک مثبت سیاسی اثر و رسوخ قائم ہوئے ہیں وہ اپنے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے کا فن رکھتے ہیں یہی وجہ ہے گزشتہ الیکشن میں جب انہوں نے عوامی مطالبہ پر الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو ان کے مدمقابل مالی طور مستحکم اور برادری کا ایک خاصہ ووٹ رکھنے والے امیدوار میدان میں آگئے لیکن انہوں نے اپنی سیاسی سوجھ بوجھ کو استعمال کرتے ہوئے نہایت ہی سمجھ داری سے اپنا پنیل تشکیل دیکر الیکشن مہم چلائی کہ مخالفین کے ہر طرح حربوں کی باوجود فتح ملک نور احمد کا مقدر بنی پنڈی پوسٹ نے گزشتہ روز ان سے ایک نشست کا اہتمام کیا جو قارئین کی نذر ہے ملک نور احمد اور ان کے پینل نے آزاد حیثیت میں بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل مغل سے حصہ لیا تھا ان کی سوچ ہے کہ ’’میں ‘‘ کو ختم کر کے ’’ہم‘‘ کو فروغ دینا ہو گا تاکہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے وہ کہتے ہیں کہ یونین کونسل میں جتنے بھی پینل میں میرے مدمقابل تھے وہ سب میرے لیے قابل احترام ہیں تینوں پینلز کا آپس میں ہمارا اتحاد برقرار ہے اور جنرل الیکشن میں ہم سب مل کر مسلم لیگ ن کے لیے کمپین چلائیں گے ۔مخالفت بلدیاتی انتخابات میں تھی جو اب ختم ہو گئی ہے یہ الگ بات ہے کہ ہم سب آزاد حیثیت میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے مگر پارٹی تو ہماری ایک ہی ہے میں نے کبھی بھی اس بات پہ مقابلہ نہیں کیا کہ کون کتنی سیاسی بصیرت کا مالک ہے یونین کونسل کی ترقی کے لیے ہم سب ایک ہیں اگر کوئی اپنی وساطت سے یونین کونسل میں اہم کردار ادا کرے گا ہم اس کو خوش آمدید کہیں گے اس میں عوام کا بھلا ہو گا جن کی بدولت ہمیں اللہ نے اس منصب پر بٹھایا ہے اور یونین کونسل کی ترقی میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ترقیاتی کاموں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اب تک یونین کونسل مغل کو جتنے بھی فنڈز ملے ہیں منصفانہ بنیاد پر تمام کونسلروں میں تقسیم کیے گئے اور تمام وارڈز میں کام ہوئے ابھی بھی بہت سی جگہیں باقی ہیں جہاں کام ہونے باقی ہیں میں نے تمام کونسلر حضرات کو درخواست کی ہے کہ یونین کونسل میں اپنے اپنے علاقوں کے منصوبے بنا کر فہرست مرتب کریں تاکہ جب سرکار کی طرف سے ہمیں فنڈز ملے تو انکو بلاتفریق استعمال کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں اور دیگرمعاملات کے بارے میں براہ راست متعلقہ محکموں اور چوہدری نثار علی سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں میری یونین کونسل میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں سب اپنی وساطت کروائے ہیں سیاست میں ویسے بھی کسی پہ انحصار نہیں کرنا چاہیے جب بھی فنڈز دیئے جاتے ہیں تو مجھے ٹی ایم اے کے دفتر فون کر کے بلالیا جاتا ہے میری کوشش ہے کہ موہڑہ وینس تا انڈسٹریل ایریا سڑک تعمیر ہو جائے جسے علاقے کو چار چاند لگ جائیں گے اسے یونین کونسل کے لوگوں کو آدھے گھنٹے کا سفردس سے پندرہ منٹ میں طے کرنا پڑے گا دوسرا تجارتی مرکز بن جائے گا جسے وہاں کے مکینوں کو بہت فائدہ حاصل ہو گاانہوں نے کہاکہ میں بذات خود ہفتے میں دو سے تین یونین کونسل کے دفتر میں موجود ہوتا ہوں اور لوگوں کے مسائل سنتا ہوں بدقسمتی سے زیادہ مسائل گھروں میں ناچاقیوں کے سامنے آرہے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ معاملے کو حل کر کے گھر کو ٹوٹنے سے بچا لیا جائے ۔سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جتنے مرضی زور لگا لے اس حلقے کے عوام کانوں سے کھانے والے نہیں جو فصلی بٹیروں کو اپنا لیڈر مان لیں گے میں سو فیصد مطمئن کہ مسلم لیگ ن یوسی میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ۔پیپلز پارٹی عوام کے اعتماد پوری نہ اتر سکی اس لیے عوام نے ایوان سے باہر کر دیا مسلم لیگ ن کا فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے کیونکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں حلقہ کے عوا م نے اسی علاقہ سے تعلق رکھنے والے راجہ شاہد ظفر کو اتنی عزت دی کہ وہ وفاقی وزرات تک پہنچ گئے جب ان سے منہ موڑ اتو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے اعجاز الحق جیسے گمنام اور نورد ساستدان کو ممبر قومی اسمبلی بنا دیا ٰایک سوال کے جواب میں انہوں نے مسلم لیگی رہنماؤں کی آپس میں سیاسی چپقلش پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے یونین کونسل مغل کے بلدیاتی انتخابات میں جو گروپ بندی تھی وہ ختم ہو گئی ہے ہم سب آپس میں ایک ہیں الیکشن میں میرے ایک مخالف گروپ نے نتائج نہ تسلیم کرتے ہوئے پانچ بار کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا وہ ان کا حق ہے ہم پھر بھی انہیں ہر معاملے میں اپنے ساتھ لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں مجھے سیاسی طور پر کمزور کرنے اور قائد چوہدری نثار علی خان کی نظروں میں ساکھ کو متاثر کرنے کیلئے سازش کی گئی چوہدری نثار کے مغل کے آمد کا وقت دو بجے مقرر تھا جب مجھے ساڑھے تین بجے کی اطلاع دی گئی لیکن اللہ تعالیٰ کی زات جیسے عزت دینا چاہتی ہے اس سے کوئی رسواء نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کا دفتر ایک جانب واقع ہونے وجہ سے شہریوں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے ایک ہفتہ میں ایک دن سیکرٹری یوسی لوہدرہ کے دفترمیں حاضر ہوتے ہیں تاکہ موہڑہ

بھٹاں‘ موہڑہ وینس اور ددہا رنجار کے علاقہ سے تعلق رکھنے لوگوں کا یونین کونسل سے متعلقہ معاملات حل ہوسکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں