Categories: علاقائی

محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ بغیر لائسنس کام کرنے والی تین دکانیں سیل

راولپنڈی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے جنگلی حیات اور نایاب پرندوں کے غیر قانونی کاروبار خلاف کاروائی میں راولپنڈی کالج روڈ پر پرندوں کی بڑی مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بغیر لائسنس پرندے فروخت کرنے والی 3 دکانیں سر بمہر (سیل) کرنے کے ساتھ 3 دکانداروں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروا دیا جبکہ بٹیر اور اور عقاب کے شکار پر ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاریوں کا اعلان کر دیا

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق چھاپے کے دوران متعدد پرندے قبضے میں لئے گئے وائلڈ لائف حکام نے خبردار کیا ہے کہ شہری غیر قانونی پرندوں کی خرید و فروخت سے گریز کریں ادھر وائلڈ لائف رینجرز نے بٹیر اور اور عقاب کے شکار پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے لئے راولپنڈی، گوجر خان، کلرسیداں، کہوٹہ اور ٹیکسلا میں غیر قانونی شکار روکنے کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں گوجرخان، کہوٹہ کلرسیداں میں بٹیر پائے جاتے ہیں جبکہ دریائے سواں چکری کے علاقے میں عقاب پایا جاتا ہے لائسنس رکھنے والے اسلحہ کے حامل افراد کو صرف بٹیر کے شکار کے 3 پرمٹ دیئے جائیں گے جبکہ کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے جس کا کسی قسم کا پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں بٹیر کا سیزن 15 اگست اور عقاب کا سیزن 13 ستمبر سے شروع ہوگا جو 15 اپریل تک جاری رہتا ہے۔

آصف شاہ (Crime Reporter)

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں

Recent Posts

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

5 minutes ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

7 minutes ago

ترقی یافتہ ممالک اپنے وسیع تر دریاؤں کو قابو میں رکھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے؟

راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…

10 minutes ago

کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار

کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…

11 minutes ago

راولپنڈی میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…

6 hours ago

وزیراعظم کی چمن دھماکے میں 6 افراد کے شہید ہونے پر دلی افسوس اور مذمت، ملوث افراد کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…

7 hours ago