ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے اینٹمالوجسٹ غلام احمد سنبل خان اور تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار کے ہمراہ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر چوکپنڈوری اور کلر سیداں میں کارروائی کے دوران چوکپنڈوری میں شاہد سندھو چکن شاپ سر بمہر، ابرار کباڑ خانے کے مالک کیخلاف استغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا گیا۔ اسی طرح کوئٹہ ہوٹل چوکپنڈوری ،احسان اکیڈمی کلر سیداں ،کراچی النور بریانی کلر سیداں اور قریشی نان شاپ کیخلاف چالان مرتب کر کے عدالت بھیجوا دہئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن اگر عوام کا کاروباری حلقے تعاون نہیں کریں گے تو خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی صحت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر تمام ہوٹلز اور شاپ مالکان کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور پانی کھڑا نہ ہونے دیں تا کہ ڈینگی کی افزائش کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔
جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…
روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…
تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…
راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…
لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…
آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…