محکمہ صحت کلرسیداں ڈینگی لاروا کیخلاف ان ایکشن

محکمہ صحت کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ سے لاروا برآمد کر کے آوٹ ڈور کے خلاف ایکشن اور انڈور لوگوں کو آگاہی دے رہی ہیں
اہل علاقہ سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے
ماہ اگست کے شروع میں ہی تحصیل کلرسیداں میں مختلف مقامات سے لاروا برآمد
موقع پر ڈی ڈی ایچ او کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم اور ان کے ساتھ ڈینگی فوکل پرسن چوہدری عبد الغفار ،اینٹامالوجسٹ غلام احمد سمبل اور آوٹ ڈور ٹیم ظہیر احمد ،اور محمد ولید نے وزٹ کیا۔
ڈاکٹر فرحت ابراہیم صاحبہ کا کہنا تھا کہ تمام شہری گھروں دکانوں اور خالی پلاٹ کو صاف ستھرا رکھیں کہیں پہ بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ہماری ڈینگی ٹیم کے ساتھ تعاون کریں اور اہل علاقہ کو ڈینگی وائرس سے بچنے کی ہدایات جاری کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں