محکمہ خوراک نے جعلی پرمٹ اسکینڈل میں ملوث 3 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جبکہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر 2 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا.

راولپنڈی(اویس الحق سے)محکمہ خوراک پنجاب کا جعلی ویب پورٹل بنانے والی فلور ملز میں سے 2 کو’’ کلین چٹ ‘‘ دلوانے کیلئے سرکاری حکام پرشدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز محکمہ خوراک نے جعلی پرمٹ اسکینڈل میں ملوث 3فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری کیا مگر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے 2 فلور ملز کو شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا جس وجہ سے فلورملنگ انڈسٹری میں یہ تاثر پھیل رہا کہ ایک اہم رہنما کے عزیز اور اس کے ساتھی کو بچالیا گیا اور دوسری فلور ملز کو قربان کردیا گیا۔

3 روز قبل ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے محکمہ خوراک کا جعلی ویب پورٹل بنانے والا گروپ بے نقاب کیا گیا تھا جس میں راولپنڈی، ٹیکسلا واہ کینٹ سمیت دیگر علاقوں کی بعض فلور ملز کے نام سامنے آئے تھے۔

جن میں حیزمک ، مستقیم ، شاہ تاج ، نیو سیٹھی ، سٹی مل اور سلطان فلور ملز شامل ہیں ، ڈی جی فوڈ نے ان ملز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ، تھانہ صدر میانوالی میں درج مقدمہ میں حیزمک فلورمل واہ کینٹ کا نام درج کرنے کی بجائے حضرو مل واہ کینٹ لکھوایا گیا۔

جس پر اگلے روز ڈی جی نے سخت نوٹس لیا اور ترمیمی استغاثہ تیار کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈی ایف ڈی میانوالی کے خلاف چارج شیٹ تیاری کا بھی حکم بھی دیا جس پر گزشتہ روز ایف آئی آر میں ترمیم کے بعد حیزمک فلورمل کا نام شامل کر لیا گیا۔

مگر حیران کن طور پر گزشتہ روز سلطان فلور مل ،سٹی فلور ملز ، مستقیم مل کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا مگر نیو سیٹھی مل اور حیزمک مل کو شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا گیا ۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

4 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

4 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

9 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

9 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

10 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

12 hours ago