مری(اویس الحق سے)محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک بڑی کاروائی میں بعض ہاوسنگ سوسائٹیوں سمیت بااثر لینڈ مافیا سے ہزاروں ایکٹر سرکاری اراضی واگزار کرو الی گئی۔
اس دوران محکمہ جنگلات نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ متعد دمقامات پر سرکاری اراضی پر قائم بھاری تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا۔
اس طرح اس بڑی کاروائی کے بارے میں ڈی ایف او مری ضلع مری عامر امتیاز نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے ہائی کورٹ کی ہدایت پر احاطہ نور خان کے علاقہ میں جنگل کی سرکاری اراضی کی نشاندہی کرتے ہوئے بانڈری پلرز لگا دیئے جبکہ مذکورہ علاقہ میں بڑی تعداد میں فلیٹ، مکانات اور ملٹی سٹوری عمارت کو غیر قانونی تعمیرات قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایات پر یہاں مزید کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں اور احاطہ نور خان میں سرکاری قبضہ واگزار کرنے کے لئے 7 دن کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…