راولپنڈی(اویس الحق سے) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خطہ کوہسارمری اور یہاں کے عوام سے دلی محبت کرتے ہیں وہ مری کو ایک بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنا کر یہاں کی سیاحت کوفروغ دینے اور یہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بہترکرناچاہتےہیں،قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مری کی تعمیر و ترقی کیلئے سنجیدہ ہیں انہوں نے ضلع مری کیلئے اربوں کے فنڈز فراہم کئے ہیں جس سے مری میں تعمیر و ترقی کا نیاباب رقم ہوگاان خیالات کااظہارسابق وزیراعظم وصدرمسلم لیگ محمدنواز شریف کے نظریاتی رہنماء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ایڈوائزر زکوٰۃ وعشرپنجاب راشد نصراللہ نے مری کے دورہ کے موقع پر مسلم لیگ ن ضلع مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،مسلم لیگ ن ضلع مری اور حمزہ شہباز شریف کے قریبی ساتھی محمد شفیق وانی اور لیگی رہنماء ومعروف کاروباری شخصیت حاجی اسد خان سے مری میں خصوصی ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا
راشد نصراللہ نے مسلم لیگ ن مری کے رہنماؤں کویقین دلایا کہ ان کے مسائل کوترجیح بنیادوں پرحل کیاجائیگا اور مری کے کاروبار کو مزید بہترکرنے کے اقدامات ہونگے۔ مسلم لیگ ن عوام کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کر رہی ہے صدر مسلم لیگ ن کسی کو بھی بیروزگار نہیں ہونے دینگے۔
اس موقع پر لیگی رہنماؤں راجہ دفتر عباسی،محمد شفیق وانی سمیت دیگر نے راشد نصراللہ کا ان کے مسائل سننے اورحل کرنے کی یقین دہانی پر ان کادلی شکریہ اداکیا.
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…