کلرسیداں (یاسر ملک)
محلہ نیو ٹاؤن حسین آباد کے مکین سراپا احتجاج، نالے کی گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شدید تشویش۔بارش میں نالے کا پانی گھروں میں داخل، گلیاں کیچڑ سے بھری، ڈسٹ بن کی عدم موجودگی سے صفائی کی صورتحال بدترین۔تفصیلات کے مطابق محلہ نیو ٹاؤن حسین آباد کے مکینوں نے علاقے میں صفائی کی انتہائی ابتر صورتحال پر ٹی ایم اے کلر سیداں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ان کے محلے کے درمیان سے گزرنے والا برساتی نالہ گندگی سے بھر چکا ہے اور بارش کے دنوں میں اس کا پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو جاتا ہے، جس سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔محلہ مکین عدنان طاہر، زاہد محمود، زوار حسین،مراد خان، خالد رشید، واحد حسین اور ولی خان،اظہر سمیت دیگر افراد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ محلہ میں گلیوں کی صفائی باقاعدگی سے نہیں کی جاتی، نہ ہی یہاں کبھی کوئی ڈسٹ بن نصب کیا گیا ہے۔ ہماری آبادی سات سو سے زائد گھروں پر مشتمل ہے، مگر صفائی کے حوالے سے اسے مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ٹی ایم اے کے عملے نے وزٹ کر کے واضح کیا کہ نالے کی صفائی ہاتھوں سے ممکن نہیں، اس کے لیے مشینری درکار ہے، مگر اس کے باوجود ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔مکینوں نے ٹی ایم اے کلر سیداں کے چیف آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مشینی صفائی کروا کر نالے کو صاف کیا جائے، گلیوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل شروع کیا جائے اور علاقے میں مناسب تعداد میں ڈسٹ بن نصب کیے جائیں۔
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…
کلرسیداں (یاسر ملک) کلرسیداں غیر اعلانیہ بجلی بندش، شہری مشکلات سے دوچار۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں…