راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ،فلیگ مارچ ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کی زیر قیادت کیا گیا، فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ فورس اور سی پی یو و ٹیگ وہیکلز نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کی زیر قیادت کیا گیا، فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس کے ساتھ ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ فورس اور سی پی یو و ٹیگ وہیکلز نے حصہ لیا،فلیگ مارچ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر عمار چوک، راؤل روڈ، چاندنی چوک، سیٹلائٹ ٹاون، اصغر مال چوک، مری روڈسے واپس صدر، پشاور روڈ، چوہڑ چوک، نصیر آباد کوہ نور ملزٹرن سے واپس ہوتا ہوا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا،ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے، راولپنڈی پولیس محرم الحرام میں تندہی سے ڈیوٹی سرانجام دینے اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے پُر عزم ہے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقعہ پر سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔