31

محرم الحرام سیکورٹی کے ناقص انتظاماتSHOسبزی منڈی معطل

انسپیکٹر جنرل اف پولیس اسلام اباد نے رات گئے لیٹ نائٹ میٹنگ میں محرم الحرام کی ڈیوٹی کے حوالے سے تقابلی جائزہ لیا اور اس میں محرم الحرام مجالس وغیرہ کی ڈیوٹی میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کو معطل کر دیا

فواد خالد کی بطور ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی میں تعیناتی سے کرائم میں واضح کمی دیکھنے کو ملی تھی اور انہوں نے دوران پوسٹنگ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر انسپیکٹر جنرل اف پولیس اسلام اباد نے واضح الفاظ میں کہا کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کمی بیشی یا کمزوری کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

۔ائی جی اسلام اباد میں تمام افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوس اور تمام عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ضروری امور فل فور مکمل کریں اور سکیورٹی کو ہر صورت بہتر بنائیں ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں