334

مایہ ناز تیراک نے 8بچوں کو نڑالی ڈیم میں ڈوبنے سے بچا لیا

گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مایہ ناز تیراک اور پاکستان آرمی ٹیم کے یاسین اعوان کا کارنامہ آٹھ بچوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ بچے رکشے میں نڑالی سے فریال گاؤں جارہے تھے کہ رکشہ پھسلنے سے بچوں سمیت ڈیم میں جاگرا۔ رکشہ ڈرائیور کے شور مچانے پر پاس سے گزرتے ہوئے ملک محمد یاسین اعوان نے ڈیم میں چھلانگ لگائی اور ڈوبتے ہوئے بچوں کو بچا لیا۔ ملک یاسین کے اس کارنامے پر جہاں والدین نے اظہار تشکر کیا وہیں اہلیان علاقہ نے اسے خراج تحسین اور علامہ حافظ شیر علی نے نقد انعام بھی پیش کیا۔ عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ آباد کے اعلٰی حکام سے مطالبہ کیا کے ڈیم میں تیراکوں کے تیراکی سکھلانے پر سے پابندی ہٹائی جائے تاکہ لوگوں کے بچے ڈوبنے سے بچ سکیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں