ٹیکسلا۔ سادات ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ڈپٹی چئیرمین سیدعاصم شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا ماہ مقدس ہمیں صبرو تقوی اور حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین ؑ کی عظیم قربانی نے جہاں ایک جانب دین اسلام کی آبیاری کی تودوسری جانب دنیا بھر پر واضح کر دیا کہ حق کی خاطر سر کٹایا توجاسکتا ہے مگر جھکایا نہیں جا سکتا،
تمام مذہب و مسالک کے ذمہ داران ماہ محرم کے تقدس کو تحفظ دیتے ہوئے اتحاد،اتفاق اور باہمی ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا سیدعاصم شاہ نے مزید کہا کہ حضرت امام حسین ؑ کسی ایک مذہب یا مسلک کے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے محسن ہیں،نواسہ رسولﷺحضرت امام حسین ؑ کی عظیم قربانی اور سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے،جس پر عمل پیرا ہوکر نہ صرف دنیا بلکہ آخرت بھی سنواری جا سکتی ہے،
واقعہ کربلا حق وباطل کا معرکہ تھا جس نے حق و باطل کو واضع کیا، آپ ؑ کی عظیم قربانی نے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ حق کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئیے اور جب بھی دین پر مشکل وقت آئے تو جان و مال قربان کرنا ہی مسلمان کا ایمان ہے، تمام مذہب و مسالک ماہ محرم کے تقدس کے لئے اپنا اپنا فعال کردار ادا کریں۔
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…