80

ماہانہ آمدن کے برابرلوگوں کی بجلی کے بل آرہے ہیں،مریم نواز

لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماہانہ آمدن کے برابرلوگوں کی بجلی کے بل آرہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درست ڈیٹا مستقبل کیلیے بہت ضروری ہے، درست ڈیٹا سے ضرورت مند کو دہلیز تک ریلیف پہنچانے میں مشکل پیش نہیں آئے گی۔

حقداروں کی درجہ بندی کے لیے سوشل رجسٹری ضروری ہے، ہر ضلع کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے، معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ، چاہتی ہوں مستند ڈیٹا ہو تاکہ حقدار کو حق ملے، سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروائیں گے تو سوشل پروٹیکشن کے پروگرامز کے حقدار ہوں گے، پانچ ہزار سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں، عوام گھر سے بیٹھ کر بھی پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں، پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کی ہیلپ لائن 080002345 پر بھی رجوع کرسکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبے کی 13 کروڑ میں سے بڑی آبادی بجلی کے بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتی، بہت سے لوگوں کی ماہانہ آمدن کے برابر بجلی کے بل آجاتے ہیں یا تنخواہ کا بڑا حصہ بل میں چلا جاتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں