کالم

ماں کی قدر و منزلت

اللہ تعالی نے ماں کے دل میں وہ محبت ڈالی ہے کہ وہ اپنے بچے کو تکلیف سے بچانے اور آسائش پہچانے کی خاطر بھوک‘پیاس اور ہر طرح کی مشقت برداشت کرتی ہے شیر خوارگی اور بچپن میں بچہ فقط ماں ہی کے رحم وکرم پر ہوتاہے اگر یہ شدید فطری محبت کا جذبہ نہ ہوتاتو اکثر بچے ماں کی عدم توجہ کے سبب ضائع ہو جاتے ماں اپنے بچے کیلئے جو ایثار اور قربانی کرتی ہے دوسرا کوئی نہیں کر سکتا اگرچہ باپ بھی بچے کے ساتھ پیار و محبت کا جذبہ رکھتا ہے اوراسے ضرورت کی ہر چیز فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر ماں کی ممتا کا کوئی بدل نہیں اسلام دین فطرت ہونے کے ناطے تمام تقاضوں کو بطریق احسن انجام دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ماں جو بچے کی پرورش میں اپنا سکھ اور چین قربان کرتی ہے اس ایثارکو اتنی اہمیت دی گئی ہے کہ رسول اللہ ؐنے ماں کے قدموں تلے جنت کی بشارت دی ہے ہر شخص کیلئے لازم ہے کہ وہ ماں کے ایثار و قربانی کو یاد رکھے اور ہوشمندی کی عمر کو پہنچ کر ماں کے احسانات کا بدلہ چکانے کی کوشش کرے اگرچہ اولاد کی بڑی سے بڑی قربانی بھی ماں کے احسانات کا بدلہ نہیں ہو سکتی نبی کریم ؐ کے پاس ایک آدمی آیا اس نے کہا اے اللہ کے رسولؐمیں نے اپنی ماں کو یمن سے اپنی پیٹھ پر لاد کر حج کرایا ہے اسے اپنی پیٹھ پر بیت اللہ کا طواف کروایا صفاو مروہ کی سعی کی عرفات کیاپھر اسی حالت میں مزدلفہ آیا اور منیٰ میں کنکریاں ماریں وہ نہایت بوڑھی ہے ذرا بھی حرکت نہیں کر سکتی میں نے یہ سارے کام اسے اپنی پیٹھ پرلئے ہوئے انجام دئے ہیں تو کیا میں نے اس کا حق ادا کر دیا؟آپ ؐنے فرمایانہیں اس کا حق ادانہیں ہوا اس آدمی نے پوچھا کیوں؟آپ ؐنے فرمایا”یہ اس لئے کہ اس نے تمہارے بچپن میں تمہارے لئے ساری مصیبتیں جھیلیں اس تمنا کے ساتھ کے تم زندہ رہو اور تم نے جو کچھ اس کے ساتھ کیااس حال میں کیا ہے کہ تم اس کے مرنے کی تمنا رکھتے ہو“حضرت عبداللہ بن ابی سے مروی ہے کہ ہم رسول اللہؐکی خدمت عالیہ میں حاضر ہوئے ایک شخص آیا اور عرض کیا یا رسول اللہ ؐایک نوجوان کی موت کا وقت آپہنچا ہے اسے کلمہ پڑھنے کیلئے کہا جا رہا ہے لیکن وہ پڑھنے کی طاقت نہیں رکھتاآپؐنے فرمایاکہ”کیاوہ نماز پڑھتا تھا“عرض کیا ہاں اس کے بعد رسول اللہؐ اٹھے ہم بھی آپؐ کے ساتھ ہو گئے آپ ؐاس نوجوان کے پاس تشریف لے گئے اور فرمایا”کلمہ پڑھو“اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ؐمیں نہیں پڑھ سکتا آپؐ نے وجہ پوچھی تو پتا چلا کہ ماں کا نافرمان ہے آپ ؐ نے پوچھا کیا اس کی ماں زندہ ہے؟عرض کیا گیا یا رسول اللہ ؐزندہ ہے آپ ؐ نے اسے بلایا وہ خاتون حاضر ہوئی آپ ؐ نے پوچھا یہ تیرا بیٹا ہے عرض کیا یا رسول اللہؐ یہ میرا بیٹا ہے آپؐنے فرمایا ”تیری کیا رائے ہے کہ اگر میں آگ جلاؤں اور تو اس کی سفارش کرے تو ہم اسے چھوڑدیں ورنہ ہم اسے جلا دیں گے کیا تو اس کی سفارش کرتی ہے؟“عرض کیا یا رسول اللہؐ میں اس کی سفارش کروں گی آپؐ نے فرمایا اللہ اور مجھے گواہ بنا کر کہتی ہو کہ میں اپنے بیٹے سے راضی ہوں اللہ کے رسول ؐنے اس کے بعد فرمایا ”نوجوان پڑھو اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اسی کی ذات و صفات میں کوئی شریک نہیں اورمحمد ؐاس کے برگزیدہ بندے اور رسول ہیں“اس نوجوان نے یہ کلمات فی الفورپڑھ دئے تو آپ ؐنے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے فرمایا”حمد و ثنا ہے اللہ کیلئے جس نے اسے آگ سے نجات فرمائی“حقیقت یہ ہے کہ ماں کی گستا خی کبیرہ گناہ ہے جس نے سالہا سال تک خدمت کی ہو اس کے دل کو نرم سلوک اور خدمت کے بجائے اذیت دینا بہت بڑی بے مروتی‘احسان فراموشی اور بداخلاقی ہے اسی لئے دنیا اگر چہ دارالعمل ہے دارالجزا نہیں مگر ماں کی گستاخی کی سزا عاقبت سے پہلے دنیا میں بھی بدل جاتی ہے امام
بخاریؒکہتے ہیں کہ ایک قبرستان میں مغرب کے بعد ایک قبر پھٹتی تھی اس میں سے ایک شخص نکلتا جس کا سر گدھے کی مانند تھا گدھے کی آواز نکال کر چند لمحے بعد قبر میں چلا جاتا تھا کسی نے لوگوں سے پوچھا کہ آخر اس قبر والے کے ساتھ یہ معاملہ کیوں ہو رہا ہے؟جواب ملا کہ یہ آدمی شراب پیتا تھا جب اس کی ماں اسے ڈانٹتی تو کہتا تھا کیوں گدھے کی طرح چلاتی ہے؟ حضرت موسیٰؑ نے پوچھا یا اللہ میرا جنت میں ساتھی کون ہے؟فرمایا فلاں قصائی‘قصائی کا پتہ بتایا حضرت موسیٰؑ حیران ہوئے پھر اس قصائی کو دیکھنے چلے گئے قصائی بازار میں گوشت بیچ رہا تھا شام ہوئی اس نے دکان بند کی اور گوشت کا ٹکڑا تھیلے میں ڈالا اورگھر چل دیا موسیٰؑ بھی ساتھ ہو لئے کہنے لگے میں تیرے ساتھ جاؤں گا اس کو نہیں پتہ تھا کہ یہ موسیٰؑ ہیں کہنے لگا آجاؤ گھر گئے قصائی نے بوٹیاں بنا کر سالن چڑھایا آٹا گوندھا روٹی پکائی سالن تیار کیا پھر ایک بڑھیا تھی اسے اٹھاکر کندھے کا سہارا دیا سیدھے ہاتھ سے لقمہ بنا بنا کر اسے کھلائے اس کامنہ صاف کیا اس کولٹایا وہ کچھ بڑبڑائی موسیٰؑ نے پوچھایہ کون ہے؟اس نے کہا میری ماں ہے صبح کو اس کی ساری خدمت کر کے جاتا ہوں اور رات کو آکر پہلے اس کی خدمت کرتا ہوں اب اپنے بچوں کو دیکھوں گاموسیٰؑ نے فرمایا یہ کچھ کہہ رہی تھی؟کہا ہاں روز کہتی ہے اللہ تجھے موسیٰؑ کا ساتھی بنائے میں قصائی کہاں اور موسیٰؑ نبی کہاں؟چونکہ ماں اولاد کی خاطر بڑی تکلیفیں مشقتیں اور بے آرمیاں برداشت کرتی ہے لہذا مسلمہ اخلاقی تقاضے کے مطابق اولاد پر لازم ہے کہ وہ جوانی کی عمر کو پہنچ کر ماں کی خدمات اور احسانات کو یاد رکھے اگر وہ ایسا کرتا ہے تو وہ اپنی محسنہ کے ساتھ حسن سلوک کرکے ثواب چاہتا ہے اس کے علاوہ جب وہ ماں کو خوش کرتا ہے تو اس کی دعاؤں سے بہرہ یاب ہوتا ہے اور ماں کی دعا رائیگاں نہیں جاتی اسی طرح جو شخص ماں کی ایثار و قربانی کو یاد نہیں رکھتا بلکہ ماں کے ساتھ برا سلوک کرتا ہے تو اس کا بد بخت ہونا یقینی ہے وہ آخرت میں اس کی سزا پائے گا مگر ماں کے ساتھ بد سلوکی وہ گناہ ہے جس کا بدلہ اس زندگی میں بھی مل کر رہتا ہے جن لوگوں کی مائیں زندہ ہیں وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں ماں کو محبت بھری نظروں سے دیکھیں ان کے ساتھ جھک کر بات کریں چیخ کر نہ بولیں جب بھی وہ آواز دیں فوراََ لبیک کہیں کسی بھی انداز سے ان کا دل نہ دکھائیں آزردہ نہ ہونے دیں کسی وقت ناراض ہو جائیں تو فوراََمعافی مانگ کر راضی کر لیں ایسا نہ ہو کہ ان کے منہ سے برے الفاظ نکل جائیں ایسے الفاظ خوش بختی کو بد بختی میں بدل سکتے ہیں والدہ کی وفات کے ساتھ ہی دعاؤں کا یہ باب بند ہو جاتا ہے اور حسرت ہی رہ جاتی ہے

admin

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

2 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

6 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

6 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

9 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

9 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

9 hours ago